Advertisement

بجلی کی قیمتوں میں کمی ،حکومت نے عوام کو نئے سال کا دوسرا بڑا تحفہ دے دیا

Advertisements

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔تفصیل کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 32پیسے کی کمی کی گئی ہے ۔بجلی کی قیمت میں کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔ حکومت کے اس فیصلے سے بجلی کے صارفین کو 2 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا جائے گا۔ یہ بات واضح رہے کہ حکومت کے اس فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔دو دن قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے86پیسے کمی کی تھی ۔

رانا زوہیر اپنے دوستوں عبدالصبور اور حسنات علی کے ساتھ مل کر مختلف قسم کے پرانک کرکے یوٹیوب پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ انہوں نے لاہوری وائنز کے نام سے یوٹیوب چینل بنا رکھا تھا اور اسی چینل کیلئے ایک ویڈیو بناتے ہوئے زوہیر جان کی بازی ہار گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ زوہیر بھوت بن کر لوگوں کو ڈرانے کا پرینک کر رہا تھا کہ اسی دوران ان کا ایک فیملی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ ابھی بحث و مباحثہ چل رہا تھا کہ قریب کھڑے ایک شخص نے تینوں دوستوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رانا زوہیر جاں بحق ہوگیا۔واقعہ لاہور کے علاقے لٹن روڈ کے قریب ایک پارک میں پیش آیا ۔ فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور رانا زوہیر کے دوسرے دونوں ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings