بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کی شادی کب اور کہاں ہو گی اور اس میں کون کون شریک ہوگا ؟
Advertisements
بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونم کپور کی شادی کے چرچے کئی دنوں سے میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی تک شادی کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی تھی لیکن اب ایسی خبر سامنے آگئی ہے کہ تفصیلات جان کر ان کے لاکھوں چاہنے والے خوش جبکہ کئی لوگ ایسے بھی ہوں گے جن پر یہ خبر بجلی بن کر گرے گی ۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی خبریں کافی دنوں سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں، شادی کی خبروں کی ابھی تک کوئی تاریخ نہیں طے کی گئی تھی مگر اب خبر آ رہی ہے کہ دونوں کی شادی اگلے ماہ 11اور 12 مئی تک ہو سکتی ہے اور شادی کی یہ تقریب ہندوستان میں نہیں بلکہ سونم کپور اپنے بوائے فرینڈ آنند آہوجا کے ساتھ سوئز رلینڈ میں شادی کے بندھن میں بندھیں گی ،سوئزر لینڈ میں ہونے والی اس شادی کی تقریب میں سونم کپور کے اہل خانہ ، رشتہ دار اور قریبی دوست شرکت کریں گے ،سونم کپور کے گھر والے اور ان کے دوست احباب شادی سے ایک ہفتہ پہلے سوئزر لینڈ چلے جائیں گے جہاں وہ شادی کی تقریبات میں بھر پور ہلہ گلہ کریں گے .کہا جارہا ہے کہ بالی میں موجود سونم کپور کے سبھی دوست ان کی شادی میں شرکت کے لئے سوئزر لینڈ پہنچیں گے جبکہ شادی سے قبل سونم کپور کی سگائی کی تقریب میں بھی ان کے اہل خانہ کے ساتھ فلم انڈسٹری کے معروف ستارے بھی شامل ہوں گے ۔ واضح رہے کہ سونم کپور ششانک گھوش کی ہدایتکاری میں بننے اور یکم جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ میں جلوے بکھیریں گی ،اس فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور اور سورا بھاسکر بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی ۔
Advertisement