Advertisement

اگلے سال پاکستان سپر لیگ کے میچ میرانشاہ، خیبرپختونخوا سمیت کن سٹیڈیمز پر ہوں گے؟ فائنل دیکھنے آئے ترجمان پاک فوج نے زبردست اعلان کر دیا

Advertisements

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز یونس خان سٹیڈیم میران شاہ، شاہد آفریدی سٹیڈیم خیبر پختونخواہ اور مظفر آباد کے سٹیڈیمز میں ہوں گے۔کراچی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہہ چکے ہیں

اگلا سپرلیگ ایونٹ پاکستان میں ہوگا،چیئرمین پی سی بی سے بات ہوئی،وہ تمام میچزپاکستان میں کروانے کے لیے پرعزم ہیں، اگلے سال پورا پی ایس ایل پاکستان میں کروانے کیلئے بھرپور انتظامات کریں گے،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا،جس طرح سکیورٹی فورسز نے کام کیا،اسے ریورس نہیں کیاجاسکتا، ایونٹ کا کامیاب انعقاد ملک کے دشمنوں کے لیے جواب ہے،خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں سپورٹس سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ترانہ پڑھتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف کے وہ ہی تاثرات تھے جو ہر پاکستانی کے ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کراچی پچھلی بار بھی فائنل کا میزبان تھا، آج بھی فائنل کی میزبانی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی اور یونس خان سٹیڈیم میں بھی میڈیا باکس بنا رہے ہیں، پی ایس ایل کی کامیابی خوشیوں کی جانب قدم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میران شاہ اور دیگر علاقوں میں سٹیڈیم کی تعمیر کےلئے پی سی بی سے بات ہوئی ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اگلا پی ایس ایل پاکستان میں کروانیکا اعلان کرچکے ہیں جبکہ چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے بھی وزیر اعظم کے اس اعلان کی تائید کردی ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings