Advertisement

اگر ڈبل روٹی پرانی اور بوسیدہ ہوجائے تو آپ یہ کام کرکے اسے پھر سے خستہ بناسکتے ہیں، جانئے انتہائی مفید ترین طریقہ

Advertisements

ڈبل روٹی باسی ہو جائے تو اسے ضائع کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا لیکن اب ’گڈ ہاؤس کیپنگ انسٹیٹیوٹ‘ کے ایک ماہر نے باسی ڈبل روٹی کو پھر سے تازہ کرنے کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتا دیا ہے ۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کوکنگ سکول گڈ ہاؤس کیپنگ انسٹیٹیوٹ کے ہیڈ ٹیوٹر شر لو نے بتایا ہے کہ ”اگر بریڈ باسی ہو جائے تو اسے ضائع کرنے کی بجائے

آپ پھر سے تازہ کرکے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو صرف پانی اور اوون کی ضرورت ہو گی۔“ شرلو نے بتایا کہ ”باسی ہو چکی ڈبل روٹی کو پانی میں ایک غوطہ دیں اور پھر اسے 180ڈگری سے 200ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں چند منٹ کے لیے پکائیں۔اس سے آپ کی بریڈ ’ری ہائیڈریٹ‘ ہو جائے گی اور اس کا ذائقہ بالکل تازہ بریڈ جیسا ہو جائے گا۔“ شرلو کا کہنا تھا کہ ”یہ طریقہ صرف ایک بار کام کرے گا، اگر آپ اس طریقے سے ڈبل روٹی کو تازہ کرتے ہیں اور وہ پھر باسی ہو جاتی ہے تو اسے تازہ کرنے کے دوبارہ یہ طریقہ استعمال نہیں کیا جا سکے گا

Advertisement

Source dailyausaf.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings