Advertisement

اگر آپ کے قیمتی زیورات یا کپڑوں پر گہرے داغ پڑ گئے ہیں تو یہ آسان ن نسخہ اپنائیںاور ہزاروں روپے بچائیں

Advertisements

دانتوں کی صفائی اور سفیدی کے لیے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال تو بہت عام ہے جو انہیں مضبوط بھی بناتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ پیسٹ آپ کے چہرے کو دانوں سے نجات بھی دلا سکتا ہے؟اگرچہ سننے میں حیرت انگیز لگے مگر واقعی ٹوتھ پیسٹ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جس کا تصور بھی کبھی آپ نے نہیں کیا ہوگا اور دانتوں سے ہٹ کر بھی بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ٹوتھ پیسٹ کے ایسے ہی چند انوکھے طریقہ استعمال ہوسکتا ہے آپ کو حیران کرکے رکھ دیں۔جوتوں کی خستہ حالی ختم کریں اگر تو آپ کے لیدر کے جوتوں پر شکنیں پڑ چکی ہیں تو معمولی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ زبردست کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ متاثرہ حصے پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور کسی نرم کپڑے سے اسے رگڑیں، جس کے بعد کسی اور کپڑے سے اسے صاف کردیں۔ جوتے کا چمڑہ نئے کی طرح چمکنے لگے گا۔اسپورٹس شوز کو صاف کریں اپنے اسپورٹس کے ربڑ کے حصوں کو صاف کرنا چاہتے ہیں ؟ تو بغیر جیل کے ٹوتھ پیسٹ کو اس پر لگا کر کسی پرانے ٹوتھ برش سے رگڑیں، جس کے بعد اسے کسی کپڑے سے صاف کردیں۔استری کو جگمگائیں ٹوتھ پیسٹ کی معمولی مقدار آپ کے کپڑوں کی استری کی نچلی پلیٹ کو جگمگا سکتی ہے۔ ٹھنڈی استری کے نچلے حصے پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں کسی موٹے کپڑے سے اسے رگڑیں اور پھر دھو کر صاف کرلیں وہ جگمگانے لگے گی۔ڈائمنڈ رنگ کی پالش کسی پرانے ٹوتھ برش پر معمولی مقدار میں پیسٹ لگائیں اور پھر اپنے دانتوں کی بجائے اسے ہیرے کی انگوٹھی کو جگمگانے کے لیے استعمال کریں۔ اچھی طرح صفائی کے بعد اسے کسی کپڑے سے صاف کردیں۔باتھ روم میں لگے آئینے کو دھندلا ہونے سے بچائیںاگر تو آپ کے باتھ روم کا آئینہ دھندلا ہوجائے تو اس میں کچھ صاف نظر ہی نہیں آتا اور شیو کرتے ہوئے

کٹ لگنے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ایسا ہونے پر بغیر جیل والے ٹوتھ پیسٹ کی کوٹنگ شیشے پر کریں اور پھر صاف کرلیں۔باتھ روم کے سنک کو صاف کریں باتھ روم کا سنک صاف کرنا چاہتے ہیں تو ٹوتھ پیسٹ کی کچھ مقدار کو میں ڈالیں اور پھر کسی اسفنج سے رگڑ کر دھودیں۔سنک صاف بھی ہوجائے گا اور ٹوتھ پیسٹ ڈرین پائپ سے آنے والی بو کا بھی خاتمہ کردے گا۔دیواروں سے رنگوں کے داغ ہٹائیں تمام بچوں کو دیواروں پر پینٹ کا بہت زیادہ شوق ہوتا ہے جو ماؤں کے لیے گھروں کی صفائی کے دوران بہت بڑا چیلنج بھی بن جاتا ہے اور اس سلسلے میں بھی ٹوتھ پیسٹ زبردست کمال دکھاتا ہے،ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ ایک کپڑے یا صفائی کرنے والا برش لیں، ٹوتھ پیسٹ کو دیوار پر لگائیں اور رگڑنا شروع کردیں، اس کے بعد دیوار کو پانی سے دھو لیں۔کپڑوں سے سیاہی یا لپ اسٹک کے دھبے دور کریں کسی قلم نے آپ کی پسندیدہ قمیض کی جیب کو خراب کردیا ہے تو یہ نسخہ آپ کے کام آسکتا ہے تاہم اس کا انحصار کپڑے کی قسم اور سیاہی پر ہوگا تاہم کوشش کرکے ضرور دیکھیں۔ ٹوتھ پیسٹ کو داغ پر لگائیں اور کپڑے کو مضبوطی سے رگڑیں اور پھر پانی سے دھولیں۔ اگر سیاہی کچھ حد تک دور ہوئی ہو تو اس عمل کو چند بار مزید دہرائیں جب تک وہ داغ ختم نہ ہوجائے۔ یہ طریقہ کار لپ اسٹک کے دھبوں پر کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ہاتھوں سے بو کو دور بھگائیں پیاز یا لہسن کو کاٹنے کے بعد ہاتھوں میں بو دھونے کے بعد بھی باقی رہتی ہے اور عام صابن بھی اس سے نجات دلانے میں ناکام رہتے ہیں مگر تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ کو ہتھیلی پر مل لینا اس بو سے مختصر وقت میں موثر طریقے سے جان چھڑانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے

Advertisement

Source dailyausaf.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings