Advertisement

اپوزیشن کو لڑانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کاگو نیازی گو کے نعرے کے جواب میں حیرت انگیز ردعمل، جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا

Advertisements

بجٹ تقریر کے بعد اپوزیشن کو لڑانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے گو نیازی گو کے نعرے کے جواب میں نعروں کے ساتھ تال میل ملاتے ہوئے فضاء میں اپنے بازو لہرا دیئے۔ جس پر اپوزیشن نے مشتعل ہوتے ہوئے نعرے بازی اور بھی تیز کردی جبکہ وزیراعظم مسکراتے اور بازو لہراتے ہوئے ہال سے باہر نکل گئے۔ بجٹ تقریر کے دوران جب اپوزیشن نے بھرپور احتجاج شروع کردیا تو حکومت کے وزراء فیصل واوڈا‘ علی محمد‘ شیر باز خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوکر انہیں اپنے حصار میں لے لیا تاکہ کوئی

اپوزیشن رکن اسمبلی وزیراعظم سے بدتمیزی سے شرارت نہ کر سکے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد اپوزیشن کی جانب فاتحانہ انداز میں ہاتھ اٹھا کر میوزک کمپوزر کی طرح اشارے کیے۔مالی سال 20-2019 کا بجٹ قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پیش کیا۔بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا تاہم شور شرابے کے باوجود وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں موجود رہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس ملتوی ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان مسکراتے ہوئے اپنی نشست سے اٹھے اور اپوزیشن کے احتجاج کی طرف ایک میوزک کمپوزر کی طرح اپنے ہاتھوں سے اشارے کیے۔وزیراعظم کے اس انداز پر ان کے اردگرد موجود حکومتی ارکان بھی مسکراتے رہے اور اس دوران وزیراعظم اسمبلی سے باہر نکل گئے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings