Advertisement

آئی ایس آئی کی رپورٹ میں شیخ رشید بارے اہم انکشاف ، پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کردیا

Advertisements

 تحریک لبیک پاکستان کے فیض آباد دھرنے کی حمایت کرنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں شامل آئی ایس آئی کی رپورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا نام آنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ان کا دفاع کرنے سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ شیخ رشید ہمارے اتحادی ضرور ہیں تاہم ان کے اپنے نظریات ہیں۔فیض آباد دھرنا کیس میں وضاحت پیش کرنے سے متعلق سوال پر شفقت محمود نے کہا

کہ اگر شیخ رشید کے نظریات ہماری طرح کے ہوتے تو وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جاتے لیکن وہ ہمارے حلیف ہیں اور انتخابات میں ہم نے ان کی حمایت کی تھی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید کو بہت سارے معاملات میں ہم سے اختلاف بھی ہیں اور وہ اس کا ٹی وی پر کھل کر اظہار بھی کرتے ہیں۔ وہ اپنی جماعت کے لیڈر ہیں اور ان سے یہ سوال ضرور کیا جائے۔یاد رہے کہ فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی آئی ایس آئی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فیض آباد دھرنے کی حمایت کرنے والوں میں شیخ رشید بھی شامل ہیں۔

Advertisement

Source DailyAusaf

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings