Advertisement

انگلی ٹوٹنے کے باوجود بنگلہ دیشی کھلاڑی تمیم اقبال کی ایک ہاتھ سے بیٹنگ،بہادری کی مثال قائم کر دی

Advertisements

بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کے خلاف افتتاحی میچ میں بہادری کی مثال قائم کردی۔تمیم اقبال انجری کے باوجود ضرورت پڑنے پر بیٹنگ کیلئے دوبارہ میدان میں آ گئے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے،سوشل میڈیا پر بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ نے تمیم اقبال کے جذبے کو خوب داد دی،تمیم اننگز کے دوسرے ہی

اوور کے دوران کلائی کی انجری کا شکار ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تھے لیکن سنجیدہ انجری کے باوجود وہ آخری نمبر پر دوبارہ بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے۔انہوں نے ایک گیند کا سامنا بھی کیا اور ان کی بہادری کی وجہ سے بنگلہ دیش نے 10 ویں وکٹ پر 32 رنز جوڑے،واضح رہے کہ تمیم انجری کے باعث ایشیا کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings