Advertisement

انٹرنیٹ صارفین کیلئے شاندار خبر۔۔۔جاوید آفریدی نے پاکستان میں 5جی سروس متعارف کروانے کا اعلان کردیا

Advertisements

پاکستان میں پشاور زلمی کے مالک اور معروف کمپنی ہائیر کے سی ای او جاوید آفریدی نے پاکستان میں 5 جی سروس متعارف کروانے کا اعلان کر دیا،اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا۔جاوید آفریدی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” 5 جی کی دنیا میں خوش آمدید،جلد ہی پاکستان میں دستیاب ہو گی”۔

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی اب 3 جی اور 4 جی کے بعد 5 جی سروس سے بھی مستفید ہوں گے۔دنیا جہاں ٹیکنالوجی کی میدان میں آگے سے آگے بڑھ رہی ہے وہاں پاکستان بھی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے لیے کوشاں ہے۔پاکستانی صارفین کو بھی اپنے ملک میں 5 جی سروس کا بے صبری سے انتظار ہے تاہم اب معروف کمپنی ہائیر کے سی ای او جاوید آفریدی نے پاکستان میں جلد ہی فائیو جی سروس لانے کی نوید سنا دی ہے۔

جاوید آفریدی کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ایک صارف نے کہا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے آپ حقیقی معنوں میں وطن کی خدمت کر رہے ہیں۔ہمیں آپ پر فخر ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings