Advertisement

انتظار کی گھڑیاں ختم : الحمداللہ بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی، پوری قوم وزیراعظم عمران خان کو مبارکبادیں دینے لگی

Advertisements

توانائی کے اس اہم منصوبے پر 2008 میں کام شروع ہوا تھا جو اب 969 میگاواٹ سے بڑھ کر ہزار میگاواٹ تک یومیہ بجلی پیدا کر رہا ہے. اس منصوبے کے چاروں یونٹس سے گزشتہ کئی روز سے گنجائش سے زیادہ بجلی پیدا ہو رہی ہے جو اس بات کی ضمانت ہے کہ یہ بجلی گھر کامیابی سے تعمیر کیا گیا ہے. شہریوں نے واپڈا کی جانب سے تعمیر کیے گئے اس منصوبے کو سراہا ہے اور اسے محکمے کا کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے جس سے ملک مین ہونے والی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی. نیلم جہلم بجلی گھر میں نوسیری ڈیم سے چھتر کلاس سوئچ یارڈ تک 68 کلومیٹر سرنگیں کھودی گئی ہیں جہاں پانی کو گرا کر ٹربائنز چلا کر بجلی پیدا کی جاتی ہے. اس منصوبے کی تعمیر پر اب تک 5 سو ارب روپے لاگت آ چکی ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت گرانا مسائل کا حل ہوتا تو پھر کوئی حکومت نہیں چل سکتی ،مہنگائی میں اگراضافہ ہوا ہے تواس کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں ،سابقہ حکومتوں نے قرضوں میں بے پناہ اضافہ کیا،اسدعمرسمیت کوئی بھی چٹکی بجاکرحالات ٹھیک نہیں کرسکتا،ہم پانچ سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی رکھیں گے ،احتجاج کرنااپوزیشن کاسیاسی حق ہے،تحریک انصاف معاشی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے. تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف معاشی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،حکومتی اقدامات سے معیشت میں ٹھہراؤآناشروع ہوگیا،ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کوغیرمستحکم کرنے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں لئے گئے ریکارڈقرضوں کاذمہ دارکون ہے؟اسحاق ڈارنے ڈالرکی قیمت کومصنوئی بریک لگارکھے تھے،موجودہ حکومت کو چیلنجزورثے میں ملے ہیں ،امید ہے جلدقابوپالیں گے.

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اگراضافہ ہوا ہے تواس کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں ،سابقہ حکومتوں نے قرضوں میں بے پناہ اضافہ کیا.اسدعمرسمیت کوئی بھی چٹکی بجاکرحالات ٹھیک نہیں کرسکتا، ہم پانچ سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی رکھیں گے ،احتجاج کرنااپوزیشن کاسیاسی حق ہے،تحریک انصاف معاشی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے.

وزیر خارجہ نے کہا کہ نیب ایک خودمختارادارہ ہے،حکومت کے تابع نہیں،نیب نے اپنے فیصلے خودکرنے ہیں، کرپشن کا تدارک ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے ،توقع ہے نیب بغیردباﺅ اور رعایت کے کرپشن کے خلاف کارروائی کرتا رہے گا،ان کا کہناتھا کہ قومی خزانے کونقصان پہنچانےوالوں کااحتساب ضرورہوناچاہیے.انہوں نے کہا کہ بھارتی انتخابات کے مراحل مکمل ہونے تک ہمیں محتاط رہناہوگا،بھارت غیر ذمہ دارانہ بیان دیتاہے،پاکستان نے کبھی افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کی،انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کیلئے سہولت دے رہے ہیں،افغانستان میں امن واستحکام اورخوشحالی دیکھناچاہتے ہیں،وزیراعظم ایران اورچین کادورہ کریں گے.وزیر خارجہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں .

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings