Advertisement

اماراتی شہری کے گھر میں داخل ہوکر پاکستانی نوجوان ایسی چیز لے اُڑا کہ جان کر ہر پاکستانی کو اس حرکت پر شدید غصہ آجائے

Advertisements

چوری چکاری کی وارداتیں تو ہر جگہ ہوتی ہیں لیکن متحدہ امارات میں ایک پاکستانی نوجوان نے ایک اماراتی شہری کے مکان سے ایسی چیزیں چرا لیں کہ جو سنتا ہے حیران رہ جاتا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق 21 سالہ نوجوان نے اپنے واجبات کی ادائیگی نا ہونے پر اماراتی شہری کے مکان سے اے سی، ایلومینیم کے دروازے اور پانی کی دو ٹینکیاں چوری کر لیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دو ساتھیوں کی مدد سے اماراتی شہری کے مکان کے تالے توڑے اور سامان چوری کرکے لے گیا۔

ملزم نے عدالت کے سامنے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا ”ہاں ہم نے یہ کام کیا ہے۔ اس شخص نے ہم سے کچھ کام کروایا تھا لیکن جب اس نے ہمیں ادائیگی نہیں کی تو ہم نے اس کے فارم سے چوری کی۔ میں قصور وار ہوں لیکن میں عدالت سے رحم کی اپیل کرتا ہوں اور گھر واپس جانا چاہتا ہوں۔“
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مخبر کی اطلاع پر مرکزی ملزم کو الورقہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا اور اس سے حاصل ہونے والی معلومات کی بناءپر دیگر دو افراد کا سراغ لگایا گیا۔ ملزمان نے بتایا کہ وہ چوری کا سامان ایک پک اپ ٹرک میں لاد کر فرار ہوئے اور بعدازاں یہ سامان فروخت کر ڈالا تھا

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk