Advertisement

اس لڑکی کو دیکھتے ہی ہر نوجوان کا دل تو پگھل جاتا ہے لیکن قریب سے دیکھنے کے بعد کوئی ’چھیڑنے‘ کی ہمت بھی نہیں کرتا، یہ کون ہے اور کیا کرتی ہے؟

Advertisements

خوبصورت چہرے کا دیوانہ ہر کوئی ہو جاتا ہے اور ایسا ہی کچھ جولیا ونس کیساتھ بھی ہوتا ہے کہ جو کوئی بھی اسے دیکھتا ہے پہلی نظر میں ہی دل ہار بیٹھتا ہے لیکن جب قریب جا کر ذرا غور سے دیکھتا ہے تو دل میں موجود تمام غلط خیال رفو چکر ہو جاتے ہیں اور بے اختیار کہہ اٹھتا ہے ”بچ کے رہنا رے بابا“

جولیا ونس دنیا کی خوبصورت ترین ”پاور لفٹر“ ہیں جن کا چہرہ انتہائی خوبصورت ہے لیکن ان کے بازو اور ٹانگوں کے مسلز دیکھ کر ہر کسی کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔ 19 سالہ جولیا کی حال ہی میں چند تصاویر سامنے آئیں تو دیکھنے والے ان کا گڑیا جیسا چہرہ اور باڈی بلڈرز جیسا جسم دیکھ کر دنگ رہ گئے۔روس میں اگرچہ بہت سی خواتین خوبصورت چہرے کیساتھ باڈی بلڈرز جیسے جسم کی مالک ہیں لیکن جولیا جیسی کوئی نہیں ہے جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے طاقت ور بننے اور خوداعتمادی کے حصول کیلئے باڈی بلڈنگ کا آغاز کیا لیکن کبھی بھی پروفیشنل پاور لفٹر بننے کا نہیں سوچا تھا۔

پہلے سال انہوں نے بغیر کسی رہنمائی اور منصوبے کے باڈی بلڈنگ جاری رکھی لیکن پھر یہ احساس ہوا کہ انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے اور ان کا فیصلہ درست ثابت ہوا جس کے باعث انہیں خوبصورت چہرے کیساتھ خوبصورت جسم بھی مل گیا اور آج وہ دنیا کی خوبصورت ترین پاور لفٹر ہیں۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings