Advertisement

اداکار فیروز خان ’’ دلہنیا ‘‘ بیاہ لائے، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Advertisements

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فیروز خان علیزے فاطمہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی شادی نہایت شاندارانداز میں روایتی طریقے سے انجام پائی۔شادی کے روز فیروز خان سفید رنگ کی شیروانی میں بے حد پرکشش نظرآئے جبکہ علیزہ فاطمہ سرخ رنگ کے لہنگے میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔فیروز خان پھولوں سے سجی بگھی میں نہایت شاندارانداز میں بارات لے کرگئے، اس موقع پر دلہا نے پھولوں سے بنا نہایت ہی خوبصو

دوسری جانب بھائی کی شادی کے موقع پر اداکارہ حمائمہ ملک بھی نہایت خوبصورت نظر آرہی تھیں ، انہوں نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئیں۔مداحوں نے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈھیروں دعاؤں اور مبارکبادوں سے نوازا۔جبکہ کچھ مداح سوشل میڈیا پر علیزے اور سجل علی کا موازنہ کرتے نظر آئے اور کچھ لوگوں کا کہنا تھا علیزے فیروز خان کی بہترین چوائس ہیں۔

Advertisement

Source