Advertisement

اداکار شاہد کپور کی بیگم نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ کوئی بیوی ایسا بھی کرسکتی ہے

Advertisements

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ فلم پدماوت کی شوٹنگ کے دوران ان کے شوہر صبح 8 بجے گھر لوٹتے اور دوپہر 2 بجے دوبارہ شوٹنگ کیلئے چلے جاتے تھے، اس دوران ان کی بیٹی میشا جاگ رہی ہوتی تھی جو اپنے باپ کو چین سے سونے نہیں دیتی تھی اس لیے انہوں نے اپنے شوہر کے آرام کیلئے انہیں ہوٹل میں کمرہ بک کراکے دے دیا تھا۔

اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے پروگرام میں شرکت کی ، اس موقع پر میرا راجپوت نے بتایا کہ فلم پدماوت کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے اپنے شوہر کو گھر سے نکال دیا تھا۔میرا راجپوت نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دنوں میں شاہد صبح 8 بجے گھر لوٹتے اور آتے ہی سو جاتے اور دوپہر 2 بجے اٹھتے تھے، اس دوران مجھے احساس تھا کہ میرے شوہر کے آرام کے دوران مکمل خاموشی ہونی چاہیے، لیکن اس دوران ہماری بیٹی میشا جاگ رہی ہوتی اور اپنے باپ کا چین برباد کر رہی ہوتی تھی۔ بیٹی کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانی کے باعث شاہد منہ سے کچھ نہیں کہہ سکتے تھے لیکن مجھے اپنے شوہر کے آرام کا پورا احساس تھا اس لیے میں نے انہیں کہا کہ اب میں یہ مزید برداشت نہیں کرسکتی اور انہیں ہوٹل میں شفٹ کرادیا۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings