Advertisement

’اب 20 کی بجائے 30 ارب ڈالر آئیں گے اور۔۔۔“وزیراعظم نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی

Advertisements

پاکستان میں اس وقت معاشی بحران کا سماءہے اور اس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے آئی ایم ایف سے بھی باضابطہ طور پر رجوع کر لیاہے جس کے باعث حکومت کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے تاہم اب عمران خان نے قوم کو امیددلاتے ہوئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح اوورسیز پاکستانیوں کے ایک گروہ سے سیر حاصل ملاقات کا موقع ملا۔ ہم بنکنگ چینلز سے ترسیلاتِ زر کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں جس کے ذریعے ترسیلاتِ زر کے راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ فلپائین کامیابی سے یہ کارنامہ سرانجام دے چکا ہے۔

عمران خان کا کہناتھا کہ بیرون ملک سے سرمائے کی ترسیل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرکے ہم ترسیلاتِ زر نہ صرف 20 ارب ڈالرز سے بڑھا کر کم از کم 30 ارب ڈالرز کرسکتے ہیں بلکہ 40 ارب ڈالرز کی سطح تک لے جانے کے امکانات بھی نہایت روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں ہم اوورسیز پاکستانیوں کو وطن واپسی کے موقع پر امیگریشن کے حوالے سے درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظات مو¿ثر انداز میں دور کرنے کی واضح ہدایات بھی جاری کی جاچکی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کا قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ بھی یقینی بنائے گی۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings