Advertisement

اب میں کس کیساتھ کھیلوں گا ؟ اپنے ننھے دوست جناز پر روتے اس بچے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Advertisements

کہتے ہیں کہ ایک تصویر ہزاروں الفاظ سے بہتر ہوتی ہے لیکن سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک کشمیری بچے کی تازہ ترین تصویر تو کروڑوں الفاظ سے بھی بہتر ہے جس نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور سوشل میڈیا پر جیسے جذبات کا طوفان سا آ گیا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت نے جہاں انسانیت کو شرما دیا ہے وہیں گزشتہ ہفتے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے بچے کی

نماز جنازہ کے موقع پر اس کے ننھے د وست کی آنکھوں سے جاری ہونے والے آنسوﺅں نے پوری دنیا کو بھی رلا دیا ہے۔9 سال کے برہان فیاض کا دوست عامر پچھلے ہفتے پلواما میں ہونے والی بھارتی فائرنگ کی زد میں آ کر شہید ہو گیا تھا، عامر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسے ٹارگٹ کیا گیا جبکہ پولیس کے مطابق وہ جھڑپ کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا۔ دوست کی تدفین کا وقت آیا تو 9 سالہ برہان فیاض اپنے آنسوﺅں پر قابو نہ رکھ سکا اور پھوٹ پھوٹ کر ایسا رویا کہ دیکھنے والا ہر دردمند دل دہل کر رہ گیا۔

برہان فیاض کا کہنا ہے کہ ”میں نے اپنے بہترین دوست کو کھو دیا ہے، اب میں کس کے ساتھ کھیلوں گا۔“ غم میں ڈوبے برہان کی تصویر کشمیر میں ہونے والی بربریت کا ثبوت ہے اور یہ تصویر انسانی حقوق کا پرچار کرنے والے انسانیت کے نام نہاد ٹھیکیداروں سے سوال کرتی ہے کہ کشمیری کب تک اپنے پیاروں کی لاشوں پر آنسو بہاتے رہیں گے؟

Advertisement

Source lkdmedia.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings