Advertisement

اب بہت ہوگیا! قومی ائیر لائن کی قسمت بدلنے کا وقت بھی آگیا۔۔حکومت کا شاندار اقدام

Advertisements

قومی ائیر لائن پی آئی اے میں ناقص پالیسیوں کے ذمہ داران افسران کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔ مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے میں نہ باکمال لوگ اور نہ ہی لاجواب سروس ،قومی ائیر لائن بہتر کارکردگی نہ دکھانے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث،روانہ کم از کم 5 سے 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔

تاخیر کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی مسافر اذیت کا شکار ہوتے ہیں،کبھی انجن کی مرمت تو کبھی فنی خرابی کا بہانہ بنا کر پروازوں میں تاخیر کی جاتی ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر قومی ائیر لائن کے افسران ٹس سے مس نہیں ہوتے۔قومی ائیر لائن کی کارکردگی کو بہتر بنانیںکے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔دنیا بھر میں بدنامی سے بچانے کے لیے اس ادارے کے نقائص دور کیے جائیں ۔قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے تمام افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جو اس نقائص کے ذمہ دار ہیں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings