Advertisement

”آپ مجھے جیب میں رکھنا چاہتے ہیں اسی لیے خدا نے مجھے ۔۔۔ “ اداکارہ اقرا عزیز نے شہری کو ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

Advertisements

سوشل میڈیا پر اداکاراﺅں کو منفی ریمارکس اور مذاق کا سامنا کرنا پڑتا رہتا ہے لیکن بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو ایسی باتوں کو اچھے سے ہینڈل کرپاتے ہیں ۔ انہی سلیبریٹیز میں نوجوان اداکارہ اقرا عزیز بھی شامل ہیں جنہوں نے ایک صارف کے مذاق کا ایسا جواب دیا ہے کہ آپ بھی ہنس پڑیں گے۔اداکارہ اقرا عزیز نے بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے سے بنائی گئی ٹی شرٹ پہن کر ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس کو لوگوں نے پسند بھی کیا اور اس پر اپنی اپنی آرا کا اظہار بھی کیا۔

محمد اکمل نامی صارف کودبلی پتلی (سمارٹ) اقرا عزیز کی یہ تصویر دیکھ کر مذاق سوجھا اور انہوں نے تبصرہ کیا’ ’ ٹوٹل پانچ کلو کی ہے آدمی اٹھا کر اپنی جیب میں رکھ سکتا ہے“۔

اکمل نے جیب میں رکھنے کے حوالے سے مذاق کیا تو ان کے مذاق کا برا منانے کی بجائے اقرا عزیز نے بھی انہیں شاید مذاق میں ہی کہا” اسی لیے خدا نے مجھے آپ جیسے لوگوں کی پہنچ سے دور رکھا ہے“۔

اقرا عزیز کی جانب سے اکمل کے ٹویٹ کا جواب دیا جانا شاید احمد مرسلین کوایک آنکھ نہیں بھایا اسی لیے انہوں نے اس پر اعتراض اٹھادیا اور کہا ’ اب تمہارا یہ سٹینڈرڈ رہ گیا ہے، ان جیسوں کو جواب دے رہی ہو‘۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings