Advertisement

آئی پی ایل فائنل میں زخمی حالت میں80 رنز بنانے والے شین واٹسن ، ان کے گھٹنے پر کتنے ٹانکے لگے؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

Advertisements

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ممبئی انڈینز کے خلاف فائنل میچ میں شین واٹسن کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس بارے میں نہ تو ساتھی کھلاڑیوں کو بتایا اور نہ ہی ٹیم آفیشلز کو اس کی خبر ہونے دی۔ شین واٹسن نے پوری اننگ زخمی حالت میں کھیلی ، ان کی چوٹ اتنی زیادہ تھی کہ بائیں پیر کے گھٹنے سے مسلسل خون بہہ رہا تھا جو ٹراﺅزر سے اوپر نظر بھی آرہا تھا۔

انہوں نے فائنل میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے لیکن آخری اوور کی چوتھی گیند پر ڈبل رن لینے کے چکر میں رن آﺅٹ ہوگئے۔ شین واٹسن کے آﺅٹ ہونے کے باعث ان کی ٹیم اگرچہ ایک رن سے فائنل میچ ہار گئی لیکن شین واٹسن نے کرکٹ مداحوں کے دل جیت لیے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میچ کے بعد شین واٹسن کو طبی امداد دی گئی تو انکشاف ہوا کہ زخم کتنا گہرا تھا، ان کو ڈاکٹرز نے گھٹنے پر 6 ٹانکے لگائے ہیں۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings