Advertisement

آئی ٹی کے امتحان میں فیل ہونے والے نوجوان کو گوگل نے ڈھائی کروڑ روپے تنخواہ پر ملازمت دے دی

Advertisements

بھارتی میڈیا کے مطابق عبداللہ خان نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) میں داخلے کا امتحان دیا تھا لیکن اس میں اسے کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ عبداللہ نے اپنی پڑھائی جاری رکھی اور ساتھ ہی اپنا پروفائل ایک ایسی ویب سائٹ پر ڈال دیا جو پروگرامنگ سے متعلق مقابلوں کا انعقاد کراتی ہے۔ عبداللہ کی پروفائل گوگل کو پسند آئی گئی اور انہوںنے آن لائن انٹرویو کے بعد انہیں اپنے لندن آفس میں نوکری کیلئے منتخب کرلیا۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ شوقیہ طور پر پروگرامنگ کے مقابلوں میں حصہ لیتا تھا ، اسے اندازہ نہیں تھا کہ بڑی کمپنیاں اس طرح کی ویب سائٹس سے پروگرامرز کے پروفائل چیک کرتی ہیں۔

عبداللہ کو گوگل کی جانب سے ایک کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً ڈھائی کروڑ روپے پاکستانی) کی سالانہ تنخواہ کا پیکج آفر کیا گیا ہے۔ اس میں ساڑھے 54 لاکھ روپے اس کی بنیادی تنخواہ ہے ، عبداللہ کو 15 فیصد بونس ملے گا جبکہ 58 لاکھ 90 ہزار روپے کا 4 سال تک کیلئے سٹاک آپشن شامل ہے ۔ 21 سالہ نوجوان ابھی کمپیوٹر سائنس کی پڑھائی کر رہا ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد وہ رواں سال ستمبر میں گوگل کو جوائننگ دے گا۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings